ساتواں ڈاکٹورل اسکول 2026، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں کامیابی سے منعقد

اسلام آباد: فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (FJWU) میں ساتواں ڈاکٹورل اسکول 2026 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا اہتمام یونیورسٹی اور Media and Communication Academicians and Professionals (MCAP) کے زیرِ سرپرستی کیا گیا۔ پروگرام پروف ڈاکٹر بشریٰ مرزا، وائس چانسلر FJWU کی براہِ راست نگرانی اور رہنمائی میں ترتیب دیا گیا، جو جامعہ کی علمی ترقی اور تحقیقی روایات کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔

اس سال کے پروگرام میں پانچ بین الاقوامی اسکالرز — Nico Carpentier, Jason Gainous, Jeffery Wimmer, Pille Pruulmann-Vengerfeldt اور Fatma Elzahraa Elsayed — کے ساتھ ساتھ قومی ماہرین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام میں ملک کے تمام صوبوں سے پی ایچ ڈی اسکالرز کی شمولیت علمی شمولیت اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کا مظہر ہے۔

ڈاکٹورل اسکول ایک جامع آٹھ روزہ پروگرام ہے جس میں لیکچرز، ورکشاپس، ون آن ون مینٹرنگ سیشنز اور فیڈبیک سیشنز شامل تھے۔ شرکاء مختلف جامعات اور تحقیقی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے پروگرام کو فکری تنوع اور بین‌الجامعاتی ہم آہنگی حاصل ہوئی۔

FJWU کی علمی قیادت اور وائس چانسلر کی سرپرستی، کے ساتھ ساتھ MCAP کے قومی نیٹ ورک کے اشتراک سے یہ پروگرام پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکالرز کے لیے عالمی معیار کے تحقیقی اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button