یوم آزادی :شاہراہوں پر سیاسی پرچم لہرانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم
یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈے کے بجائے سیاسی پارٹی کا جھنڈا لہرانے والوں کو حوالات میں بند کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی کے موقع پر سیاسی رنگ دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی پارٹی کا پرچم لیکر سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شاہراہوں پر سیاسی پر چم لہرانے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس خصوصی نظر رکھے گی۔
یوم آزادی کو قومی دن کے طور پر منائیں نہ کہ سیاسی رنگ دیا جائے ،اس حوالے سے لاہور میں ایس ایچ اوز اور ایس پیز کو خصوصی نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔