آزادی فلسطین کے لیے جدو جہد کرنا پوری امت کا فرض ہے: سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان
مفتی گلزار احمد نعیمی کی ارض فلسطین سے آئے ہوئے فلسطینی علماء کے ساتھ ملاقات
اسلام آباد
( ٹوئن سٹی نیوز)آزادی فلسطین کے لیے جدو جہد کرنا پوری امت کا فرض ہے۔ ہم فلسطین کے مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں امت اسلامیہ کو ان مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی گلزار احمد نعیمی نے ارض فلسطین سے آئے ہوئے فلسطینی علماء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے ہم مسئلہ فلسطین پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒکے نظریات کے امین ہیں ۔ ریاست پاکستان اور عوام پاکستان فلسطینوں کی جدو جہد آزادی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پائمالی اور ان کے ناحق خو ن بہائے جانے کا نوٹس لے۔
فلسطینی علماء کی قیادت شیخ ادیب یاسر جی صدر مجلس علماء فلسطین کر رہے تھے۔ شیخ ادیب نے فلسطینوں کی جدو جہد آزادی میں پاکستانی ریاست اور عوام کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینوں کی حمائت کی ہے اور جدو جہد آزادی میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا جانبدارانہ کوریج کر رہا ہے۔ انہیں وہ بچہ تو نظر آتا ہے جو پتھر ٹینکوں پر پھینک کر اپنا دفاع کرتا ہے مگر وہ ٹینک پر بیٹھا شخص نظر نہیں آتا جو فلسطینوں کی گولیوں سے سینے چھلنی کرتاہے۔
جماعت اہل حرم کے وفد میں پیر میجر محمد سہیل عالم، ڈاکٹر محمد شیر سیالوی، مفتی رحمت اللہ جیلانی ، مولانا محمد نعیم قادری اور مولانا محمد سلیم بٹگرامی شامل تھے۔